دوہری شہریت : پنجاب کے 22 اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) لاہور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دہری شہریت سے تعلق رکھنے پر بائیس اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیئے۔ کیس کی سماعت جمعرات کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دہری شہریت رکھنے پر پنجاب اسمبلی کے بائیس اراکیں کو نوتس جاری کردیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی کے خلاف ریفرنس سابق سفارت کار آصف ایزدی نے الیکشن کمیشن کو بھیجا ہے۔ جس میں مقف اختیار کیا گیا ہیکہ اراکین نے حلف نامے جمع کروانے کے باوجود دہری شہریت ترک نہیں کی۔

نوٹس جاری کئے جانے والے اراکین میں پندرہ کا تعلق مسلم لیگ ن چار کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی اور ایک رکن کا تعلق متحدہ مجلس عمل سے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہیکہ الیکشن کمیشن جمعرات کو ان اراکین کے خلاف ریفرنس کی سماعت کرے گا۔