دوہری شہریت:442 اراکین اسمبلی نے حلف نامے جمع نہیں کرائے

Election Commission of Pakistan

Election Commission of Pakistan

پندرہ دن گزرجانے کے باوجود چارسوبیالس اراکین اسمبلی نے دوہری شہریت سے متعلق حلف نامے الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بیاسی اراکین کے حلف نامے تصدیق شدہ نہیں چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینٹ سپیکراورڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی مولانا فضل الرحمن ،اسفندیارولی خان چوہدری شجاعت،چوہدری نثار،حمزہ شہبازشریف اوردیگرارکان بھی حلف نامے جمع نہ کرانے والوں میں شامل ہیں۔ اسمبلیوں کے سو سے زائد اراکین جبکہ اسی سے زائدسنیٹرز کے حلف نامے بھی جمع نہیں کرائے گئے۔

حلف نامے جمع کرانے کی آخری تاریخ دس نومبرمختص کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام اسمبلیوں کے تمام اراکین کو سپریم کورٹ کے حکم نامے کے ساتھ یہ حلف نامے بھجوائے ہیں کہ وہ دہری شہریت کے بارے میں اپنی وضاحت کریں۔