دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدے کے قریب ہیں ، امریکی سفیر

Richard Olson

Richard Olson

پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ امریکہ کے پاکستان میں سفیررچرڈ اولسن نے کہا کہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری کا معاہدہ جلد طے پاجائیگا جس کے بعد پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی۔

رچرڈ اولسن نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کرنا حکومت پاکستان کی اپنی صوابدید پر ہے اوراس کا فیصلہ وہ خود کریں گے۔ رچرڈ اولسن نے کہا کہ دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیرایک بہت بڑا منصوبہ ہے اورامریکا اس ڈیم کی تعمیر کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔