فیصل آباد : ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق،چار زخمی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ جھنگ سے ایمبولینس میں مریض کو فیصل آباد لایا جا رہا تھا کہ سدھار بائی پاس کے قریب ٹرک سے تصاد م ہوگیا جس سے خاتون غلام فاطمہ اور ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔ دوسری جانب جھنگ روڈ پر وین نے گدھا گاڑی کو ٹکر مار دی جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔