دو ہزار سات میں الیکشن کمیشن کو فہرست بنانے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ

supreme court

supreme court

عدالت عظمی نے الیکشن کمیشن کی پریس بریفنگ سے متعلق مزیدوضاحت جاری کی ہے۔ عدالت عظمی سے جاری ہونیوالے بیان میں بتایاگیا ہے کہ بے نظیربھٹو مرحومہ نے دوہزارسات میں سپریم کورٹ میں پیٹشن دائر کی اور دو ہزار آٹھ کے انتخابات سے قبل غلطیوں سے مبرا مستند فہرستیں جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔
اس پیٹشین پرعدالت نے پچیس اکتوبر دو ہزار سات کو فہرستوں کو غلطیوں سے پاک اور مستند فہرستیں جاری کرنے کے احکامات جاری کئے اور اس حوالے سے یاد دہانی کراتی رہی۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کوضمنی انتخاب کوآئین کے مطابق کرانے کیلئے بھی غیرمستند فہرستوں کی درستی کاحکم دیا تھا۔