منصورسلامتی کمیٹی میں نہ آئے تو کارروائی ہوگی،رضا ربانی

raza rabbani

raza rabbani

قومی سلامتی کمیٹی میں حسین حقانی اور ڈی جی آئی ایس آئی کا تحریری بیان جمع کرادیاگیا۔ کمیٹی نے چھبیس جنوری کو اٹارنی جنرل کو بھی طلب کرلیا۔کمیٹی کے چیئرمین رضا ربانی کا کہنا ہے کہ منصور اعجاز نہ آئے تو ملکی قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں میاں رضا ربانی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی نے بتایا کہ منصور اعجاز کی جانب سے کوئی تحریری یا زبانی بیان نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل کو چھبیس جنوری کو کمیٹی نے طلب کیا ہے تاکہ منصور اعجاز کی سیکیورٹی کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہ کیا جاسکے۔