صدر زرداری کی میانمار کے صدر سے ملاقات

Thein Sein

Thein Sein

صدر آصف علی زرداری برما کے دو روزہ دورے پردارالحکومت نے پئے دا پہنچ گئے۔ دورے کے دوران وہ نوبل انعام یافتہ اپوزیشن رہنما آنگ سان سوچی سے بھی ملاقات کریں گے۔
برما پہنچنے کے بعد صدر آصف علی زرداری نے اپنے ہم منصب صدر سین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ صدر زرداری اور صدر سین نے تیل اور گیس سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔
صدراتی ترجمان کے مطابق صدر آصف زرداری اپوزیشن رہنما آنگ سان سوچی سے ملاقات کے دوران انہیں سیاسی منظر نامے میں واپسی پر مبارکباد پیش کریں گے۔