دپیکا نے کترینہ کے بعد کرینہ کپورکا بھی فلم سے پتہ صاف کردیا

deepika

deepika

سانولی سلونی سی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کترینہ کیف کے بعد کرینہ کپور کابھی پتہ صاف کردیا۔ لگتاہے بالی ووڈ ایکٹرس دپیکا پڈوکون پر قسمت خوب مہربان ہے۔ اس لئے پہلے پہل تو کترینہ کی جگہ دو تامل فلموں میں رجنی کانت کے مدمقابل کاسٹ ہوئیں اور اب بے بو کرینہ کپور کوبھی پیچھے دھکیل دیا۔

فلم چنائی ایکسپریس کے لئے کرینہ کپورکو کنگ خان کے ساتھ اداکاری کرنی تھی مگر بے بو کے مصروف شیڈول کی وجہ سے فلم پروڈیوسر پریشان ہوگئے اور بے بو کی جگہ دپیکا کو کاسٹ کرلیا۔