دھونی کی عمدہ بیٹنگ، بھارت فتح یاب

ms dhoni australia

ms dhoni australia

آسٹریلیامیں جاری سہ فریقی کرکٹ سیریز کے ایک میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔میچ کے آخری اوور میں بھارت کو فتح کے لیے تیرہ رن درکار تھے اور کپتان مہندر سنگھ دھونی نے چھکا لگا کر اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔

آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو سو انہتر رنز بنائے تھے۔آسٹریلوی اوپنرز کے جلدی آٹ ہونے کے بعد مڈل آرڈر بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کی۔ آسٹریلیا کے لیے ڈیوڈ ہسی نے بہتر، پیٹر فوریسٹ نے چھیاسٹھ اور ڈینیل کرسٹن نے انتالیس رنز کی اہم اننگز کھیلیں۔بھارت کی جانب سے ونے کمار اور امیش یادو نے دو، دو اور ظہیر خان نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ تین آسٹریلوی کھلاڑی رن آٹ ہوئے۔

دو سو ستر رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے اوپنر گوتم گھمبیر نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ایک سو گیارہ گیندوں پر بانوے رنز بنائے۔ان کے علاوہ کپتان دھونی نے چوالیس رنز کی اہم اور ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور آخر تک کریز پر موجود رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے کلنٹ میکے نے تین، زیوئر ڈوہرٹی نے دو اور رائن ہیرس نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سیریز میں اب تک بھارت اور آسٹریلیا نے دو، دو جبکہ سری لنکا نے ایک میچ جیتا ہے۔