پاکستان اور انگلینڈ دوسرا ون ڈے بدھ کو

Eng Vs Pak

Eng Vs Pak

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ بدھ کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ انگلش ٹیم کو چار میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں ایک سو تیس رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

انگلینڈ کی فتح میں کپتان ایلیسٹر کک کے کیرئیر بیسٹ ایک سو سینتیس رنز کی اننگز نے اہم کردار ادا کیا تاہم پاکستانی بیٹسمین ہدف کا تعاقب نہ کر سکے اور پوری ٹیم ایک سو تیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ انگلش کپتان ایلیئسٹر کک نے کہا کہ ان کی ٹیم کے بولرز نے پاکستان کیلئے ہدف کا تعاقب مشکل کردیا تھا۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے انگلینڈ کیخلاف ناکامی کا ذمہ دار ناقص بیٹنگ کو ٹہرایا ہے۔