دھوکا دہی کیس: محمدآصف کی ہفتے کو رہائی متوقع

asif

asif

لندن: (جیو ڈیسک) دھوکہ دہی اور کرپشن کیس میں سزا مکمل ہونے پر پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف کی کنٹری بری جیل سے رہائی ہفتے کو متوقع ہے۔

محمد آصف کو سلمان بٹ اور محمد عامر کے ساتھ لندن کی عدالت نے نومبر میں سزا سنائی تھی۔ محمدعامر رہا ہوچکے ہیں۔ محمد آصف کی ایک سالہ سزا برٹش قوانین کے مطابق دن رات کے شمار سے چار مئی کو پوری ہو جائیگی۔

محمد آصف کے وکیل کا کہنا ہے کہ محمدآصف رہائی کے بعد وطن واپسی کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔ وہ برطانوی عدالت کی سزا کیخلاف اپیل کرچکا ہے اور رہائی کے بعد کھیلوں کی ثالثی کی عالمی عدالت میں آئی سی سی کی سات سالہ پابندی کے خلاف بھی اپیل کریں گے۔