عمر اکمل ون ڈے میچز میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے خواہاں

Umar Akmal

Umar Akmal

پاکستان: (جیو ڈیسک) پاکستان کے نوجوان بیٹسمین عمر اکمل ون ڈے میچز میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنا چاہتے ہیں۔ عمر اکمل کا کہنا ہے کہ بیٹنگ آرڈر میں ترقی سے انہیں نصف سنچریز کو سنچری میں بدلنے کا موقع ملے گا۔

عمر اکمل آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے ٹاپ ٹین میں شامل واحد پاکستانی بیٹسمین ہیں۔ لیکن انہوں نے اپنی واحد ون ڈے سنچری تین سال قبل سری لنکا کیخلاف بنائی تھی۔ عمر اکمل کو بیٹنگ آرڈر میں کوئی مستقل جگہ نہیں مل سکی۔

نمبر چھ پوزیشن پر عمر اکمل نے چالیس کی اوسط سے نو سو اٹھائیس اور نمبر پانچ پرآٹھ سوگیارہ رنز بنائے ہیں۔ تاہم عمر اکمل کا کہنا ہے کہ نچلے نمبر پر اکثر ٹاپ آرڈر کے آؤٹ ہونے پر بحران میں کھیلنا پڑتا ہے یا چند اوورز کی بیٹنگ ملتی ہے۔ نمبر چار پوزیشن پر انہیں تیس چالیس کی اننگز کو ففٹی اور نصف سنچری کو سنچری میں بدلنے کا موقع ملے گا۔