ویمن سائیکلنگ چیمپئین شپ عاصمہ عبد الحق نے جیت لی

women cycling

women cycling

لاہور: (جیو ڈیسک) دسویں نیشنل ویمن سائیکلنگ چیمپئین شپ کی روڈ اسکریچ ریس قوت سماعت اور گویائی سے محروم عاصمہ عبدالحق نے جیت لی ہے۔ ایونٹ میں افغانستان کی سائیکلسٹ بھی حصہ لے رہی ہیں۔ تین روزہ سائیکلنگ چیمپئین شپ کے افتتاحی روز دو روڈ ایونٹس قصور میں ہوئے ۔ شاید اس کی وجہ یہاں ہموار سڑکیں اور ٹریفک کا کم ہونا تھا۔

اسکریچ ریس میں سائیکلسٹوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ،اور قوت سماعت و گویائی سے محروم عاصمہ عبدالحق نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مہوش اقبال نے دوسری اور فضا ریاض نے تیسری پوزیشن حاصل کی 10 کلو میٹر انفرادی ٹائم ٹرائیل میں پنجاب کی نیلم ریاض پہلے ، ایچ ای سی کی رضیہ حنیف دوسرے اور ریلوے کی فضا ریاض تیسرے نمبر پر رہیں۔چیمپین شپ کی خاص بات ایونٹس میں افغانستان کی سائیکلسٹس کی شرکت ہے۔جنہوں نے مقابلہ تو خوب کیا لیکن کوئی پوزیشن حاصل نہ کر سکیں۔