دہری شہریت، سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو ہدایت نہیں دے سکتی

Attorney General Irfan Qadir

Attorney General Irfan Qadir

اٹارنی جنرل نے دہری شہریت کیس سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے۔ عرفان قادر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو کوئی ہدایت جاری نہیں کر سکتی۔

اٹارنی جنرل عرفان قادر کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے۔ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو کوئی ہدایات جاری نہیں کر سکتی۔ چیف الیکشن کمشنر فیصلہ کریں کہ کیا سپریم کورٹ کو الیکشن کمیشن کو ہدایات دینے کا آئینی حق ہے یا نہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کسی امیدوار یا رکن کی اہلیت جانچنا صرف الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ آئینی شق پانچ کے تحت الیکشن کمیشن نے ازخود دہری شہریت کے معاملے پرفیصلہ کرنا ہوتا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اقدام کرتے ہوئے آئین اور اپنے حلف کو مدنظر رکھیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل کا خط موصول ہو گیا ہے۔ آئندہ اجلاس میں خط پر غور کر کے اٹارنی جنرل کو جواب دیا جائے گا۔