دہری شہریت:حلف نامے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن آج ختم

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد(جیوڈیسک)دہری شہریت سے متعلق حلف نامے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن آج ختم ہو رہی ہے۔ 33 ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی نے ابھی تک حلف نامے جمع نہیں کرائے۔

حلف نامے جمع نہ کرانے والوں میں سینیٹ کے 4 اور قومی اسمبلی کے 16 ارکان شامل ہیں ۔صوبائی اسمبلیوں میں سندھ اسمبلی کے 10،خیبر پختونخواکے 2 اور پنجاب اسمبلی کے ایک رکن نے دہری شہریت کے حوالے سے حلف نامہ جمع نہیں کرایا۔ ذرائع نے بتایا کہ حلف نامے جمع نہ کرانے والے ارکان کے خلاف کارروائی یا ڈیڈ لائن میں توسیع کا فیصلہ پیر کو الیکشن کمیشن کے اجلاس میں لیا جائیگا۔