پیپلز پارٹی ن لیگ سے اتحاد کے خواب دیکھنا چھوڑ دے: چودھری نثار

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے آئندہ انتخابات میں اتحاد کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ صدر زرداری اور ان کے ہمنواں کی انداز حکمرانی نے بدعنوانی کے نئے ریکارڈ قائم کردیے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں چودھری نثار علی خان نے کہا کہ اب وقت اگیا ہے پیپلزپارٹی سے اتحاد کی بجائے نجات کی ضرورت ہے۔ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی سے اتحاد کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا سیاسی ضرورت کے باوجود پیپلزپارٹی کو پنجاب حکومت سے الگ کیوں کیا؟ پیپلزپارٹی کے حکمران مسلم لیگ نواز سے اتحاد جیسے سہانے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ آئندہ انتخابات پیپلزپارٹی نے نہیں بلکہ نگران حکومت اور آزاد الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں۔