لاہور : ہیلمنٹ نہ پہننے والوں کو کل سے دوسو روپے جرمانہ

Helmet Fine In Lahore

Helmet Fine In Lahore

لاہور(جیوڈیسک) ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو یکم دسمبر سے دو سو روپے کے چالان کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ پولیس افسران کا ماننا ہے کہ ہیلمٹ کے استعمال سے 25 فیصد تک ٹریفک حادثات میں اموات کو روکا جا سکتا ہے۔

حکومت پنجاب نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دے دیا ہے اور اس کا استعمال نہ کرنے والے افراد کو 2 سو روپے تک کے ٹریفک جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔حکومت کے اس اعلان کے بعد لاہور کے ہیلمٹ فروشوں کی تو جیسے چاندی ہی ہو گئی ہے ، موٹر سائیکل سواروں کا کہنا ہے کہ پولیس کو اس قانون پر عملدآمد کروانے کے لیے کچھ وقت دینا چاہئے۔