دہری شہریت : مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی اہلیت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Dr Asim

Dr Asim

لاہور(جیوڈیسک)مبینہ طور پر دہری شہریت رکھنے پر مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیت کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف درخواست نوشا ب اے خان ایڈووکیٹ نے دائر کی ۔

جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے دوہری شہریت کیس کے فیصلے کے مطابق کسی بھی دوسرے ملک کی شہریت رکھنے والا شخص قومی اسمبلی اور سینٹ کا رکن نہیں بن سکتا جبکہ ڈاکٹر عاصم حسین نے امریکی شہریت حاصل کر رکھی ہے لہذا عدالت عظمی کے فیصلے کی روشنی میں وہ بطور سینیٹر کام نہیں کر سکتے ۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ وہ اس معاملے پر ڈاکٹر عاصم حسین سے بیان حلفی طلب کرے اور سیکرٹری سینیٹ تمام معاملے کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کریں ۔ جبکہ کیس کے فیصلے تک مشیر پٹرولیم کی سینیٹ کی رکنیت معطل کی جائے۔