ضمنی انتخابات : پی پی اور ق لیگ کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان

 PPP and PML Q

PPP and PML Q

پنجاب(جیوڈیسک)پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ قائد اعظم نے ضمنی انتخابات کے لئے مشترکہ امیدواروں کا اعلان کردیا۔ چھ میں سے چار حلقوں میں قاف لیگ پیپلزپارٹی کی حمایت کرے گی جبکہ دو حلقوں میں پیپلزپارٹی قاف لیگ کے امیدواروں کو سپورٹ کرے گی ۔

پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ قائد اعظم کی قیادت نے تفصیلی مشاورت اور قیادت سے منظوری لینے کے بعد پنجاب کے ضمنی انتخابات کے لئے چھ حلقوں میں امیدواروں کا حتمی اعلان کردیا ہے ۔ جن چار حلقوں میں قا ف لیگ پیپلزپارٹی کی سپورٹ کرے گی۔ ان میں لاہور سے زاہد ذوالفقار ،گوجرانوالہ سے لالہ اسد ،سیالکوٹ میں راجہ عامر اور چیچہ وطنی سے چوہدری زاہد اقبال مشترکہ امیدوار ہوں گے ۔ کھاریاں میں قا ف لیگ کے رحمن نصیر اورساہیوال میں مسز اقبال لنگڑیال کو پیپلزپارٹی نے اپنی حمایت دیدی ہے۔