دہری شہریت : وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سپریم کورٹ طلب

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

سپریم کورٹ(جیوڈیسک)سپریم کورٹ نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو دہری شہریت رکھنے کے حوالے سے 17 اکتوبر کو طلب کر لیا۔

اپوزیش لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی راجہ ریاض نے اپنے ایک انٹرویو میں شہباز شریف پر دہری شہریت کا الزام عائد کیا تھا انہوں نے دعوی کیا تھا کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف دہری شہریت رکھتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے راجہ ریاض کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے شہباز شریف اور راجہ ریاض کو سترہ اکتوبر کو طلب کر لیا۔ عدالت ٹ نے خبر شائع کرنے والے اخبارات کے مدیر کو بھی عدالت میں طلب کر لیا۔