پارلیمنٹ صرف نام کی ہے، فیصلے کہیں اور ہو رہے ہیں : گیلانی

Yousuf Raza Gilani

Yousuf Raza Gilani

لاہور(جیوڈیسک)سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدر کی رہائش گاہ چھوڑ دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ حکومت پر انحصار چھوڑ دیا، عوام کے پاس جا رہا ہوں، اب دوبارہ اڑنا سیکھوں گا۔

لاہور ائر پورٹ پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بنگلہ دیش ماڈل نافذ ہو چکا ہے۔ سارے فیصلے کہیں اور ہو رہے ہیں، پالیمنٹ نام کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اپنے اختیارات لینے میں ناکام رہی ہے۔ پارلیمنٹیرین کے باس وزیر اعظم کو نکال دیا گیا، رونا تو تب چاہیئے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ وزیر اعظم نہ رہنے کی وجہ سے اور کچھ ویسے ہی میرے پر کاٹ دئیے گئے ہیں۔ حکومت پر انحصار چھوڑ دیا ہے، عوام میں جا رہا ہوں، اب دوبارہ اڑنا سیکھوں گا۔