دہشتگرد کارروائیاں حکومتی عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ وزیراعظم

cabinet meeting

cabinet meeting

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیاں دہشت گردوں کے خاتمے کے حکومتی عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے سابق افغان صدر برہان الدین ربانی کے قتل، مستونگ فائرنگ اور کراچی دھماکے کی مذمت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کی قیادت یا تو ماری جاچکی ہے یا گرفتار ہے۔ کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں حکومتی عملداری قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کے خاتمے کے لیئے مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سندھ میں سیلاب کی تباہی کے باعث ملک ایک اور بڑے انسانی المیئے کا شکار ہے جس کے باعث انہوں نے اپنا دورہ امریکہ منسوخ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیئے وزارت خزانہ کو ایک ارب پچاس کروڑ روپے فوری جاری کر نے کی ہدایت کردی گئی ہے، وطن کارڈز کے ذریعے ضرورت مند خاندانوں کو نقد رقوم دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی اور وفاقی حکومت اس ضمن میں صوبوں کی مدد کرے گی۔