دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنا دیں گے۔ اسلم رئیسانی

aslam

aslam

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنادیئے جائیں گے۔ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو سرحد پار بھیج دیں گے۔
کوئٹہ میں امن وامان کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطح کیاجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کارروائیاں ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے سنجیدہ ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ میں غیر قانونی طو ر پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں سرحد پار بھیجا جائے گا۔
اجلاس میں قانون نافذ کرنیو الے اداروں کے حکام پر مشتمل مشترکہ ٹاسک فورس قائم کرنے کافیصلہ بھی کیا گیا اور طے کیا گیا کہ پولیس، ایف سی اور لیویزدہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کریں گی۔