دہشت گردی کے پاکستان پر اثرات پر فلم

war

war

پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اثرات سے متعلق اب  فلم   وار  بنائی جائے گی جس میں شان ، شمعون عباسی اور سعدیہ حیات مرکزی کردار نبھائیں گے ۔
آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنائی جائے گی اس فلم  پر سترہ کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔ پاکستانی ڈائیریکٹر بالول لاشاری کی فلم وار جلد ریلیز کی جا رہی ہے ۔ وارنر برادرز کے تحت دنیا بھر میں نمائش کے لئے اس فلم کو پیش کیا جائے گا ۔
فلم کی کہانی دہشت گر دی کے خلاف جنگ اور اس کے عا لمی اثرات پر مبنی ہے۔ زیا دہ تر شو ٹنگ شما لی علاقہ جات میں کئی گئی ہے۔ اس کا کچھ حصہ ترکی میں بھی فلمایا گیا ہے۔ فلم کا دورانیہ دو گھنٹے بیس منٹ ہے۔ سینما گھر وں سے پہلے اسے مختلف بین الا قوامی فلمی میلو ں میں بھی پیش کیا جا ئے گا۔