دیر بالا، خاندانی دشمنی پر 6 افراد قتل

Dir bala

Dir bala

دیر بالا (جیوڈیسک) دیر بالا میں خاندانی دشمنی پر فائرنگ سے پانچ بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔عشیری درہ میں ملزمان نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے چھ افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں پانچ بچے اور ایک خاتون شامل ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے اور ملزمان کے خلاف دو روز پہلے ہی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔