کراچی : فائرنگ کے واقعات میں 8 افراد لقمہ اجل

Karachi firing

Karachi firing

کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں پرتشدد واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے، کار سواروں کی فائرنگ سے 2 سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گئے۔ اورنگی ٹان میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ کلفٹن سپر مارکیٹ کے قریب شفاحت حسین نامی شخص گولیوں کا نشانہ بنا۔ بلدیہ اتحاد ٹان اور پیر آباد میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

گلبہار، ڈیفنس ، لیاقت آباد اور قیوم آباد سے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ڈیفنس میں کار سواروں کی فائرنگ سے 2 سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گئے۔ منگھو پیر میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور زخمی ہو گیا۔