دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں ماہانہ درس قرآن بروز ہفتہ مورخہ یکم دسمبر کو منعقد ہو گا

گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں ماہانہ درس قرآن بروز ہفتہ مورخہ یکم دسمبر کو منعقد ہو گا جس میں ممتاز عالم دین صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی خطاب فرمائیں گے اور قرآن و حدیث کی روشنی میں سوالات کے جوابات دینگے اس درس قرآن میں خصوصی طور پر خواتین کیلئے پردے کا اہتمام کیا گیا ہے ، اور بعد ازاں لنگر کھلایا جائیگا۔