ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق کے ڈیرے پر انکی سالگرہ کا کیک کاٹ کر منائی گئی

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 85ویں سالگرہ کے موقع پر سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق کے ڈیرے پر انکی سالگرہ کا کیک کاٹ کر منائی گئی سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق ،سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد رزاق ،پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر انعام الحق چوہدری ،تحصیل صدر چوہدری ظفر اقبال مہر ،ممتاز صنعت کار راجہ رفیق احمدنے کیک کاٹا۔

اس موقع پر تحصیل بھمبر کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر شکیل احمد ، تحصیل بھمبر کے جنرل سیکرٹری طاہر سلیم ،سٹی بھمبر کے صدر چوہدری سعید خادم ،سینئر نائب صدر تحصیل بھمبر ٹھیکیدار چوہدری انعام الحق ،سٹی جنرل سیکرٹری طاہر اقبال ،PYOکے راہنما عمر ریاض ساگر ،چوہدری ارشد کوکی،PSFذیشان علی ، راجہ حسن سجاد کے علاوہ پیپلز پارٹی PYOاور PSFکے کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔