ہمایوں سعید نے اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر 23 سال پرانی تصاویر شیئر کر دیں

Humayun Saeed

Humayun Saeed

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستانی اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے اپنی اہلیہ سمینا کی سالگرہ کے موقع پر شادی کے بعد اپنے پہلے بیرون ملک دورے کی تصاویر شیئر کردیں۔

ہمایوں سعید نے انسٹا گرام پر اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور ان کے لیے پیار بھرا پیغام بھی لکھا۔

اداکار نے کہا کہ 1998 میں شادی کے بعد ہمارا پہلا بیرون ملک سفر ماریشس کا تھا ، یہ تمام سال خوشیوں، مسکراہٹوں اور روشنی سے بھرے رہے۔

واضح رہے کہ ہمایوں سعید کی اہلیہ سمینا بھی کئی معروف پاکستانی ڈرامے پروڈیوس کر چکی ہیں جن میں الف ،صدقے تمہارے اور دوبول شامل ہیں۔