ذوالفقار مرزا کراچی کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔ بابر غوری

babar ghuri

babar ghuri

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بابر غوری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا لندن میں بیٹھ کر کراچی کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، ایم کیو ایم جانتی ہے انہیں کس کی سرپرستی حاصل ہے۔  یہ بات انہوں نے کراچی میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما پیر پگارا کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون بھی موجود تھے۔