حسین حقانی مستعفیٰ، استعفیٰ منظور

hussain haqqani

hussain haqqani

امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی مستعفی ہو گئے ہیں اور ان کا استعفی منظور کر لیا گیا ہے۔ ایوان وزیراعظم میں ہونیوالے اجلاس تمام متعلقہ افراد کواپنا موقف بیان کرنے کا بھرپورموقع دیا گیا۔ انکوائری کو شفاف رکھنے کے لئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے حسین حقانی سے استعفی طلب کیا۔
اس سے قبل ایوان وزیراعظم میں اعلی سطحی اجلاس ہواجس میں سیاسی عسکری اعلی قیادت نے شرکت کی۔ متنازعہ میمو کاجائزہ لیاگیا ڈی جی آئی ایس آئی متنازعہ میمو سے متعلق تمام شواہداجلاس میں پیش کئے ذرائع کے مطابق حسین حقانی نے اپناموقف ظاہرکیا کہ وہ پاکستان کے خلاف غداری کا سوچ بھی نہیں سکتے منصور اعجاز نامی شخص ماضی میں بھی غیرملکی ایجنٹ کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اس خط کی پاداش میں پاکستان کیخلاف سازش کے پس پردہ اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا اورحسین حقانی نے وزیراعظم کے طلب کرنے پراپنااستعفی انھیں پیش کر دیا۔