جمعہ تیئس دسمبر کو ملتان میں جلسہ کریں گے۔ الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

متحدہ قومی موومنٹ کے الطاف حسین نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ 23دسمبر کو ملتان میں متحدہ قومی موومنٹ کا جلسہ عام منعقد ہو گا۔
انہوں نے یہ اعلان لاہور میں ایم کیو ایم کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ ملتان کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرکے اسے تاریخی بنائیں۔ الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کے عوام فرسودہ نظام سے تنگ آچکے ہیں ۔آج نہ عوام کوجان ومال کاتحفظ حاصل ہے،مہنگائی پانی، بجلی اور گیس کے بحران سے عوام میں مایوسی عروج پر ہے۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ نوجوان نسل آگے بڑھے اور ملکی بقا کیلئے میدان میں آ جائے۔