ڈی آئی خان: تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ، تین اہلکار شہید

di khan

di khan

ڈی آئی خان میں درابن تھانے پر دہشت گردوں کے حملے میں تین اہلکار شہید جبکہ ایس ایچ او سمیت چار اہلکار زخمی ہو گئے۔ حملہ آور تھانے سے اسلحہ بھی لے گئے۔ شر پسندوں نے تھانے پر چار راکٹ فائر کیے اور فائرنگ کی جس کے بعد پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک اے ایس آئی سمیت 3اہلکار شہید ہوگئے۔ جبکہ ایس ایچ او سمیت چار اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور تھانے سے جی تھری اور راکٹ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔