ذوالقرنین ، اکمل پرلگائے الزامات کا ثبوت دینے میں ناکام

Zulqarnain Haider

Zulqarnain Haider

پاکستان کرکٹ (جیوڈیسک) کرکٹر ذوالقرنین حیدر قومی ٹیم کے وکٹ کیپر کامران اکمل پر لگائے گئے الزامات کا کوئی ثبوت پی سی بی کو نہیں پیش کرسکے۔ پی سی بی نے انھیں اپنے الزامات کا ثبوت فراہم کرنے کے لیے تیس اگست تک کا وقت دیا تھا۔وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر نے گزشتہ ہفتے وکٹ کیپر کامران اکمل پر لگائے گئے الزامات کا کوئی ثبوت پی سی بی کو نہیں دیا۔

ذوالقرنین حیدر کو پی سی بی نے تیس اگست تک اپنے بیانات کے ثبوت فراہم کرنے کا وقت دیا تھا۔ سابق وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر اب تک پی سی بی کو کوئی بھی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ذوالقرنین کے الزامات پر انضباطی کارروائی کا فیصلہ پی سی بی ایگزیکیٹو بورڈ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔