شارجہ میں فتح کے باوجود آسٹریلیا سعید اجمل سے خائف

Saeed Ajmal

Saeed Ajmal

پاک آسٹریلیا سیریز (جیوڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے جمعہ کو ابوظبی میں میں کھیلاجائیگا۔ شارجہ میں فتح کے باوجود آسٹریلوی ٹیم آف اسپنر سعید اجمل سے خائف ہے۔پاکستان ٹیم پریکٹس سیشن میں بیٹنگ کی خامیاں دور کرنے میں کوشاں ہے۔ شارجہ کے پہلے ون ڈے میں سعید اجمل نے ہسی برادرز اور میکس ویل کی وکٹیں حاصل کیں اور آسٹریلوی بیٹنگ کو مشکلات کاشکار رکھا۔

سعید اجمل سے نمٹنے کیلئے آسٹریلوی ٹیم نے انکے وڈیوز حاصل کئے ہیں اور ان کا سامناکرنے کیلئے خصوصی تیاری کی جارہی ہے۔نصف سنچری بنانے والے جارج بیلی نے اعتراف کیاکہ سعید اجمل کا کنٹرول غیر معمولی اور لائن ولینتھ بہترین ہے۔ انہیں کھیلنا آسان نہیں ہے۔پاکستان کی بیٹنگ نے انہیں ایک مرتبہ پھر مایوس کیا۔اس لئے پریکٹس سیشن میں بیٹنگ کی خامیاں دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔کوچ ڈیو واٹمور کے مطابق ابوظبی کے میچ میں بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔