راجہ، نائیک ملاقات، سپریم کورٹ میں پیشی سے متعلق امور پر گفتگو

Farooq H. Naik , P M Raja Pervez Ashraf

Farooq H. Naik , P M Raja Pervez Ashraf

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سے وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے ملاقات کی ۔ انہوں نے سپریم کورٹ میں پیشی کے حوالے سے قانونی امورپر وزیراعظم کوبریفنگ دی ۔

وزیراعظم ہاس میں فاروق ایچ نائیک نے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی ۔انہوں نے سپریم کورٹ میں ان کی پیشی کے حوالے سے قانونی امور اور عدالتی معاملات پربریفنگ دی ۔ سپریم کورٹ نے این آر او عملدرآمد کیس میں سوئس حکام کو خط لکھنے کے معاملے پر وزیر اعظم کو ستائیس اگست کو طلب کیا ہوا ہے ۔وزیر اعظم کے عدالت میں پیش ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں بھِی مشاورت کی گئی تھی ۔وزیر اعظم کی پیشی کے حوالے سے حتمی فیصلہ اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا ۔