راز تھری ڈی ایکٹرز اور ایکٹریسز کی مشکلات پر مبنی کہانی ہے، بپاشا باسو

Bollywood

Bollywood

بالی ووڈ (جیوڈیسک) ممبئی بالی ووڈ بومب شیل بپاشا باسو کا کہنا ہے کہ ایکٹرز کی زندگی کتنی مشکل ہوتی ہے یہ صرف وہی جانتے ہیں، راز تھری ڈی ایسی ہی کہانی پر مبنی ہے۔ ایک دہائی سے زائد عرصے سے بالی ووڈ سے منسلک اداکارہ بپاشا باسو کے مطابق آنے والی فلم راز تھری ڈی میں ان کا رول ایک ایسی ایکٹریس کا ہے جو کہ بے انتہا شہرت کے بعد اپنے کیرئیر کے زوال سے گزر رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ یہ سچائی بھی کچھ ایسی ہے کہ ایکٹرز اور ایکٹریسز بھرپور کامیابی اور شہرت حاصل کرنے کے باوجود وقت کے ساتھ ساتھ بھلا دیئے جاتے ہیں اور نئے ایکٹرز ان کی جگہ لے لیتے ہیں۔ بپاشا کا کہنا ہے کہ ایسے میں ان ایکٹرز اور ایکٹریسز پر کیا گزرتی ہے جو کہ گمنام ہو کر رہ جاتے ہیں، یہ وہی جانتے ہیں۔