رافیل نڈال کی 7 ماہ بعد ٹینس کے میدان میں واپسی

Rafael Nadal

Rafael Nadal

عالمی نمبر پانچ رافیل نڈال کی سات ماہ بعد ٹینس میں واپسی کے بعد تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، دوسری جانب برطانوی سٹار اینڈی مرے نے نڈال کی واپسی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

چلی کے ٹینس کورٹ میں سپینش سٹار رافیل نڈال نے میزبان ٹیم کے کھلاڑی نکولس ماسو کے ساتھ بھرپور پریکٹس سیشن کیا جہاں اپنے فیورٹ سٹار کو دیکھنے کے لیے پانچ سو سے زائد افراد موجود تھے۔ سابق ورلڈ نمبر ون رافیل نڈال انجری کے باعث سات ماہ تک ٹینس کورٹ سے دور رہے تاہم چلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شاندار کم بیک کرنے کے لیے پرامید ہیں۔ ادھر عالمی نمبر تین اینڈی مرے نے نڈال کی ٹینس کورٹ میں واپسی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔