بی ایم سی کی ٹیم نے ٹور آف قطر سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا

Cycling Race

Cycling Race

دوحا(جیوڈیسک) قطر میں جاری سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ چودہ کلو میٹر پر مشتمل تھا جس میں بی ایم سی کی ٹیم کے برینٹ بک والٹر نے شاندار رائیڈنگ کی اور ییلو جرسی پر قبضہ جمایا۔

انہوں نے مقررہ فاصلہ سولہ منٹ سات سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔برطانیہ کی سکائی ٹیم پانچ سیکنڈ کی کمی سے دوسری اور اومیگا فارما تیسری پوزیشن پر رہی۔ایونٹ میں مجموعی طور پر ٹاپ فائیو کی فہرست میں بی ایم سی کے رائیڈرز کا قبضہ ہے۔ریس کا تیسرا مرحلہ میسائیڈ سے ساؤتھ آف دوحا میں ختم ہو گا۔