راولپنڈی: آرمی چیف جنرل کیانی نے چکلالہ میں نماز عید ادا کی

 

general ashfaq parvez kayani

general ashfaq parvez kayani

راولپنڈی مسلح افواج نے بھی عید الفطر قوم کے ہمراہ مذہبی عقیدت اور جوش و خروش سے منائی۔ گیریژن کی مساجد میں عید کی نماز کیلئے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں بڑی تعداد میں حاضر سروس، ریٹائرڈ افسران اور فوجی جوانوں نے نماز عید ادا کی۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے نماز عید چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی۔ نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ سرجن جنرل، لیفٹیننٹ جنرل اظہر رشید نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا اور اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔