شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں جوان شہید

Pak Army

Pak Army

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع شیوا میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی، فوج کے دستوں نے فوری جوابی کارروائی شروع کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موٴثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 32 سالہ نائیک نور مرجان شہید ہو گیا، نائیک نور مرجان کا تعلق کرم سے تھا۔