کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

Karachi Rain

Karachi Rain

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) شہر کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

کراچی میں ناگن چورنگی، بفرزون، نارتھ ناظم آباد اور ایف بی ایریا میں ہلکی بارش ہو رہی ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا دورانیہ منگل تک ہے تاہم اچھی بارش متوقع نہیں ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز بارش نہ ہونے کی وجہ سے اسموگ پر اثر نہیں پڑے گا۔