راولپنڈی اسلام آباد کی عوام طاہر القادری کا عظیم الشان استقبال کرنے کی تیاری میں مصروف

لاہور: ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت جو صورتحال ہے وہ کسی سے عیاں نہیں مجھ پر شک کرنے والے لوگ یہی وہ لوگ ہیں جو قتل عام کرتے ہیں ہم ان کو جھک کر سلام کرتے ہیں عوام باشعو ر ہو چکے ہیں، منافق لوگوں کے دلوں میں خدا کا خوف موجود نہیں مال و دولت کی حواس کا شکار ہیں خون خوار درندوں کی طرح معاشرے میں بے حیائی کے ساتھ گھوم پھر رہے ہیں۔

ان چند سو افراد نے پورے معاشرے کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے، کوئی اشیاء خوردونوش کا مافیا ہے اور کوئی لینڈ مافیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے ساتھ مقابلے میں مصروف عمل ہیں اور اپنے انجام سے بے خبر ہیں، میں پاکستان میں موجود ہر قسم کے مافیا کو وارننگ دیتا ہوں کہ وہ اس ملک سے نکلنے کا فوری راستہ تلاش کریں ، پاکستان کے عوام جاگ اُٹھے ہیں اور سفر انقلاب جاری اور ساری ہے اور یہ کارواں ہر قسم کی نا انصافی، بد عنوانی، کرپشن اور دیگر جرائم کو کچلتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے 14تاریخ کی کال میں میں پاکستان کے ہر محب وطن فرد سے اپیل کرتا ہوں کہ یہ وقت ہے کہ آپ کو اپنی حالت کے بدلنے کا۔ الحمدا للہ پوری دنیا میں اس وقت ہمارے سفر انقلاب سے تبدیلی کی کرن شروع ہو کر پاکستان کو پاک صاف معاشرہ بنانے میں احسن قدم ہو گا اور اس کے دوررس نتائج برآمد ہو ں گے۔

طاہر القادری نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ کالے دھن کرنے والے اور مکرو چہرے میری مخالفت میں سرگرم عمل ہیں مگر میں اللہ تعالی ٰ کے حکم سے اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہر قسم کی گھنونی سازش کا اللہ اور عوام کی طاقت سے مقابلہ کرتا رہوں گا۔ پاکستان کی تمام محب وطن سیاسی جماعتیں و شخصیات پورے جوش اور ولولے کے ساتھ اس سفر انقلاب میں شامل ہو کر وطن سے محبت کا ثبوت دیں۔ اگر قوم نے اتنے ظلم و زیادتیوں کو برداشت کر لیا تو وہ پھر اپنی عزتوں کی بھی حفاظت نہیں کر پائیں گے۔ این این اے سروے کے مطابق جی ٹی روڈ پر موجود ہر گاؤں وقصبہ و شہر کارواں انقلاب کی ہر طرح مدد اور خوراک اور میزبانی کرنے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔

سروے میں یہ بات ہر شخص پر زد عام ہے کہ پاکستان کی ترقی اور کامیاب و سلامتی کے لیے طاہر القادری کے اقدامات حقیقی انقلاب کی جانب ہیں اور قوم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اگر تحریک انصاف بھی اس موقعہ پر ساتھ دیتی تو تحریک انصاف کو بھی عزت و وقار مزید ملتا ، وفاقی حکومت نے دانش مندی اور بصیرت کا مظاہرہ کیا ہے انشاء اللہ سفر انقلاب صحت مند اور آئین کے مطابق کامیابی کی جانب جاری رہے گا۔