لاہور : ملت پارک میں ڈاکووں کی فائرنگ سے 45 سالہ شخص قتل

Lahore Faring

Lahore Faring

لاہور(جیوڈیسک)لاہور کے علاقے ملت پارک میں ڈاکووں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے 45 سالہ شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق طارق اکبر سمن آباد میں اپنی دکان بند کر کے موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ گھر سے کچھ فاصلے پر دو موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا۔

طارق کے مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، اسے زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈیڈ ہاوس جمع کروا کر ڈاکووں کی تلاش شروع کر دی ہے۔