طاہر القادری کی ڈیڈ لائن آج ختم ، حکومت نے کوئی مطالبہ نہیں مانا

Tahir Ul Qadri

Tahir Ul Qadri

لاہور(جیوڈیسک) منہاج القران کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری کی حکومت کو دی گئی انتخابی اصلاحات کی ڈیڈ لائن کا آج آخری روز ہے۔

لاہور میں منہاج القران کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے 23 دسمبر کے جلسہ عام میں حکومت سے انتخابی اصلاحات کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کے لیے دس جنوری کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی اور تجاویز منظور نہ ہونے کی صورت میں لانگ مارچ کی دھمکی دی تھی۔

اس حوالے سے حکومت کی جانب سے تاحال کوئی پیشرفت سامنے نہیں آ سکی۔ ڈیڈ لائن کے گذر جانے پر منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری آج پریس کانفر نس کر کے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔