راولپنڈی: حساس علاقے کے قریب دو آئل ٹینکرز میں آتشزدگی

oil tanker

oil tanker

راولپنڈی کینٹ میں حساس علاقے کے قریب آئل ڈپو پرکھڑے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئی۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے کچھ دیر بعد ٹینکرز میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔ مگر دھماکوں کی آواز سنتے ہی رحمت آباد کے مکین گھروں سے باہر نکل آئے۔ آگ لگنے کا واقعہ حساس علاقے کے قریب ہوا۔ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا واقعہ کے وقت علاقے کی بجلی معطل تھی۔