راہول گاندھی پر بھی جوتا پڑ گیا

rahul gandhi

rahul gandhi

بھارت میں کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور امیٹھی سے پارلیمنٹ کے رکن راہول گاندھی پر ایک شخص نے جوتا پھینک دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب راہول گاندھی دہرہ دون میں ایک انتخابی ریلی میں شرکت کے لئے پہنچے۔
جوتا پھینکنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اس موقع پر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات ان کو ان کے مقصد سے ہٹا نہیں سکتے اور وہ میدان چھوڑ کر بھاگنے والوں میں سے نہیں۔