رحمان ملک مدارس کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مولانا یوسف

Rehman

Rehman

کراچی : دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے ترجمان نے وزیر داخلہ رحمان ملک کے الزامات کی تردید کردی، مولانا یوسف شاہ کہتے ہیں طلبا کا تمام ریکارڈ فراہم کر چکے ہیں۔ ذرائع سے بات کرتے ہوئے مولانا یوسف شاہ نے کہا کہ مدرسہ حقانیہ سے کئی افراد نے پڑھا ہے فارغ التحصیل ہو کر جانے والوں کا دارالعلوم حقانیہ سے کوئی تعلق نہیں رہتا۔ انہوں نے بتایا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل میں جن پانچ افراد کے نام لیے جا رہے تھے ان میں دو افراد ایسے ہیں جنہوں نے مدرسہ حقانیہ سے پڑھا ان طالبعلموں کا ریکارڈ حکومت کو فراہم کر چکے ہیں۔

ترجمان دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک گرفتار افراد کو مدارس کے ساتھ نتھی کر کے مدارس کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے اصل قاتلوں کو بچانے کے لیے نیا ڈراما رچایا جا رہا ہے۔ مولانا یوسف شاہ نے کہا کہ رحمان ملک کو الزام لگانے سے پہلے حقائق کو مدنظر رکھنا چاہئے۔