پنجاب: نادرا کے کنٹریکٹ ملازمین کا احتجاج جاری

Nadra

Nadra

حافظ آباد : پنجاب کے مختلف شہروں میں نادرا کے کنٹریکٹ ملازمین کا مستقل نہ کئے جانے کے خلاف تیسرے روز بھی احتجاج جاری ہے، دفاتر کی تالہ بندی سے شہریوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حافظ آباد میں نادرا کے کنٹریکٹ ملازمین نے مستقل نہ کئے جانے پر تیسرے روز بھی قلم چھوڑ ہڑتال کرتے ہوئے دفاتر کی تالہ بندی کی اور ضلعی دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریگولر لیٹرز نہ ملنے تک دفاتر کی تالہ بندی اور مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

نادرا ملازمین کا کہنا تھا کہ بہتر خدمات دینے کے باوجود انہیں نوکری سے برخاست کرنا نا انصافی ہے۔ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ڈسکہ، ملتان، میانوالی، منڈی بہاالدین، حافظ آباد، چنیوٹ سمیت دوسرے شہروں میں بھی نادرا ملازمین کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔