رحمان ملک نے خرم رسول کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دے دیا

Rehman

Rehman

اسلام آباد : وزیر داخلہ رحمان ملک نے وزیراعظم کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر خرم رسول کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ ذرائع کے مطابق خرم رسول کی ملک میں موجودگی کا ثبوت نہ ملنے پر جنوبی افریقہ کے سفیر سے رابطہ کرلیا گیا۔وزارت داخلہ کے مطابق رحمان ملک نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ تریسٹھ کروڑ روپے کے فراڈ میں ملوث وزیراعظم کے سابق میڈیا کو آرڈینیٹر میاں خرم رسول کو چوبیس گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا جائے۔
وزیر داخلہ نے اس سلسلے میں تین ٹاسک فورس تشکیل دی ہیں۔ سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو ملزم کی گرفتاری کے لئے دو فروری تک کی مہلت دی ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق خرم رسول کی پاکستان میں موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، وہ جنوبی افریقہ میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ خرم رسول کا بیرون ملک فرارہونے کا کسی ایئرپورٹ پر ریکارڈ نہیں ہے۔